Code : 943 29 Hit

خطہ میں آل سعود کا نفوذ کم ہوگیا ہے:امریکی پروفیسر

امریکی یونیورسٹی جارج ٹاؤن کی پروفیسر شیریں ہینٹر کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد بن سلمان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا جس کے بعد خطے میں سعودی عرب کا اعتبار اور نفوذ بہت کم ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی یونیورسٹی جارج ٹاؤن کی پروفیسر شیریں ہینٹر کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد خطے میں سعودی عرب کا اعتبار اور نفوذ بہت کم ہوگیا ہے،امریکی  یونیورسٹی کی پروفیسر کا کہنا ہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل مشرق وسطی میں اس کے لئے اہم حادثہ تھا اور جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد سعودی عرب کے حکام خاص طور پر سعودی عرب کے ولیعہد کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا،اور خطے میں سعودی عرب کا نفوذ بھی بہت کم رہ گیا ہے، جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے مہر نیوز کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت خود مغربی ممالک کے لئے مصیبت بن رہی ہے مغربی ممالک خود سعودی عرب کی وجہ سے بدنام ہورہے ہیں کیونکہ مغربی ممالک کودو میں سے ایک کام کرنا پڑےگا  یاانھیں  انسانی حقوق اور جمہوریت کی حمایت کرنی پڑےگی  یا پھر سعودی عرب کے ڈکٹیٹر نظام کی حمایت جاری رکھنی پڑےگی اس نے کہا کہ مغربی ممالک کو اب سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو محدود رکھنا پڑےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम