Code : 739 15 Hit

خاندانی آمریت کی جانب سے صیہونی حکومت کےساتھ تعلقات بڑھانے کے خلاف بحرینی عوام کا شدید احتجاج

بحرینی عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی آل خلیفہ حکومت کی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔

ولایت پورٹل:بحرینی عوام نے خاندانی آمریت کی جانب سے صیہونی حکومت کےساتھ تعلقات بڑھانے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جس  کے دوران مظاہرین فلسطینی پرچم اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے، بحرین کے ڈکٹیٹر آل خلیفہ اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی تصاویر کو نذر آتش کیا،مظاہرین نے بحرینی مسلمانوں کےمذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی تصاویر کو بلند کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی مخالفت میں شدید نعرے لگائے،اس سے قبل جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے جیل سے اپنے ایک پیغام میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کی شدید مخالفت کی،واضح رہے کہ بعض عرب ممالک خاص طور سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں،یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی سرکوبی کا عمل تیز کر دیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम