Code : 1017 9 Hit

حماس کے وفد کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نے سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں مشترکہ موقف اور دونوں تنظیموں کے آپسی تعاون کے سلسلہ میں تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نے صالح عاروری کی سربراہی میں  کل سہ پہر کو حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات کی  جس میں  مشترکہ موقف اور دونوں تنظیموں کے آپسی تعاون کے سلسلہ میں تبادلہ ٔ خیال کیا گیا،ذرائع ابللاغ کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں فلسطین اور خطہ میں خاص طور پر غزہ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے سلسلہ میں تجریہ تحلیل کی گئی،یاد رہے کہ کل صبح غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پرراکٹ داغے گئے جن کے نتیجہ میں 7صیہونی زخمی ہوگئے جس کے جواب میں صیہونیوں نے بھی غزہ پٹی کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम