Code : 1001 5 Hit

حماس کی عالمی برادری سے صیہونیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کی اپیل

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات کی اپیل کی ہے۔

ولایت پورٹل:حماس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے اسرائیل کے خلاف قرارداد کی منظور کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات بھی انجام دینا چاہیے،جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کی جاری کردہ قرارداد میں غزہ پٹی میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کو غیرقانونی، پرتشدد اور ہلاکت خیز قرار دیا گیا ہے،حماس کے بیان میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو فلسطینیوں کے حق کی حمایت اور عالمی حلقوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کو مجرم قرار دیے جانے کی جانب پہلا قدم قرار دیا گیا ہے،قابل ذکر ہے کہ تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو ستر سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم ستائیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम