Code : 1061 11 Hit

حماس کا فلسطینی تحریک کے سلسلہ میں ایران اور حزب اللہ کے موقف پر اظہار تشکر

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور اسلامی جمہوریہ ایران ہر میدان میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہیں۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس  کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ  صالح العاروری نے حال ہی میں اس تنظیم کے وفد کی سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حزب اللہ ایک تاریخی تحریک ہے جس کا ماضی نہایت ہی درخشاں ہے،یہ صیہونیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے،اس نےان کو ہرمیدان میں شکست دی ہے خاص طورپر لبنان سے بھاگنے پر مجبور کیا ہے،ہمارے نزدیک حزب اللہ کا اعلی مقام ہے،ہم فلسطین کی  اسلامی تحریک کے تئیں سید حسن نصر اللہ کے موقف کی قدر کرتے ہیں،یہ صرف حزب اللہ کے سربراہ یا لبنانی نہیں ہیں بلکہ ایک  عالمی شخصیت کے حامل ہیں ،انھوں نے مزید کہا کہ اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران بھی ہر میدان میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،اسلامی انقلاب کی ابتدا سے لے آج تک فلسطین کے سلسلہ میں نہ ہی ایران کے موقف میں تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی انھوں نے ہماری مدد سے دریغ کی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम