Code : 1118 17 Hit

حشد شعبی ایک عراقی سلامتی دستہ ہے

حشد شعبی کا کہنا ہے کہ ہم عراق کے سلامتی دستوں کا حصہ ہیں اور فوجی کمانڈر کے تحت ہیں ،جو بھی ہم پر الزام لگانے یا ہماری حیثیت کو خدشہ دار کرنے کی کوشش کرے گا ہم اس کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔

ولایت پورٹل:روسیا االیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار تنظیم حشد شعبی نے سابق عراقی نائب وزیر اعظم صالح المطلک کے اس تنظیم کے خلاف بیان دیے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حشد شعبی عراق کے سلامتی دستوں میں سے ایک ہے،حشد شعبی کا کہنا ہے کہ صالح کی طرف سے اس تنظیم پر لگائے جانے والے سب الزامات بے بنیاد ہیں  جن کے لیے ان کے پاس کئی ثبوت نہیں ہے،یہ صالح کی سیاسی تنگ نظری کا نتیجہ ہے،ہم عراق کے سلامتی دستوں کا حصہ ہیں اور فوجی کمانڈر کے تحت ہیں ،جو بھی ہم پر الزام لگانے یا ہماری حیثیت کو خدشہ دار کرنے کی کوشش کرے گا ہم اس کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम