Code : 989 47 Hit

حزب اللہ ایک ایسی عوامی تنظیم ہے جو لبنان کی حکومت اور پارلیمنٹ میں بھی شریک ہے؛لبنانی صدر کا امریکی وزیر خارجہ سے خطاب

لبنان کے صدر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے دہاتوں اور شہروں میں بسنے والے افراد پر مشتمل ایک تنظیم ہے جو اس ملک کے ایک اہم مذہب کی نمائندگی کرتی ہے اورلبنان کی اندونی سلامتی اور قومی اتحاد ہماری ترجیحات میں شامل ہےنیز عوام بھی اس کے لیے جانفشانی کررہی ہے۔

ولایت پورٹل:لبنان کے صدر میشل عون نے امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا  کہ حزب اللہ لبنانی عوام کی تنظیم اور ان کی آواز ہے جو ہماری حکومت اور پارلیمنٹ میں بھی حصہ دار ہے،حزب اللہ لبنان کے دہاتوں اور شہروں میں بسنے والے افراد پر مشتمل ایک تنظیم ہے جو اس ملک کے ایک اہم مذہب کی نمائندگی کرتی ہے اورلبنان کی اندونی سلامتی اور قومی اتحاد ہماری ترجیحات میں شامل ہےنیز عوام بھی اس کے لیے جانفشانی کررہی ہے،لبنانی صدر نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں نے بارہا ہماری ہوائی سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے،قابل ذکر ہے امریکہ نےحزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شمار کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کی ہیں جس کے رد عمل میں  لبنان نے صدر اور وزیر خارجہ سمیت کئی اہم شخصیات نے امریکی اس اقدام کو لبنان کے اندونی مسائل میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम