Code : 811 28 Hit

جیزان میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کا سعودی اتحاد کو منھ توڑجواب؛کرائے کے متعدد فوجی ہلاک

سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے یمنی فورسزنے جیزان میں سعودی عرب کی جارح فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے،جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان جبل القیس نامی علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے کئے جانے والے حملے میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ بھاری مقدار میں ہتھیار بھی تباہ کر دیے گئے،یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یمن کی جنگ، سعودی سرحدوں کے اندر بھی جاری ہے،دریں اثنا یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے،اس سے قبل سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے عمران کے شہر قفلہ میں واقع ذومقطیب کے زرعی علاقے پر حملہ کیا جس میں دو عورتیں شہید اور ایک یمنی بچہ زخمی ہو گیا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम