Code : 1067 8 Hit

جولان کی پہاڑیوں سے متعلق امریکی اقدام کے خلاف شام میں احتجاج مظاہرے

شام میں کی پہاڑیوں سے متعلق امریکی اقدام کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

ولایت پورٹل:شام کے مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کئے جانے کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،شام کے شہر دیرالزور میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ،شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع شہرسبقا میں بھی عوام کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، علاوہ ازیں شام کے علاقے جولان کی پہاڑیوں  کے باشندوں نے بھی امریکی اقدام کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ جولان کی پہاڑیوں پر واقع گاوں بعتماتا سمیت شام کے دوسرے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں امریکی صدر ٹرمپ کے اس غلط فیصلے پر شامی عوام نے بھرپور احتجاج کیا، دوسری طرف شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے جولان ہ کی پہاڑیوں پر غاصب صیہونی اسرائیل کے ناجائز قبضے کو قانونی طور پر تسلیم کر لینے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جولان کی پہاڑیوں کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کا یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ امریکہ ہر جائز ناجائز طریقے سے اسرائیل کی حمایت میں مصروف ہے جبکہ امریکہ کا یہ اقدام 1981ء میں پاس کی گئی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 497 کے بھی منافی ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम