Code : 1103 15 Hit

جنگ زدہ ممالک میں معصوم بچوں کے قاتل امریکہ اور یورپ ہیں:پوپ فرانسس

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس قدر زیادہ جنگیں یورپ اور امریکہ کے اسلحہ فروخت کرنے کی وجہ سے ہورہی ہیں جس سےبے گناہ بچے اور لوگ قتل ہورہے ہیں۔

ولایت پورٹل:پوپ فرانسس نے امریکا اور یورپ پر جنگ زدہ علاقوں میں اسلحہ فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تنازعات کو بڑھاوا مل رہا ہے اور شام ، یمن اور افغانستان میں لوگ اس اسلحے کا ہدف بن رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اٹلی کے شہر میلان میں سان کارلو انسٹی ٹیوٹ میں اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اس قدر زیادہ جنگیں اس وجہ سے ہیں کہ امیر یورپ اور امریکا اپنا اسلحہ اور ہتھیار فروخت کررہے ہیں یہ اسلحہ اور ہتھیار بچوں اور لوگوں کو قتل کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جو ملک اسلحہ بناتا اور فروخت کرتا ہے تو وہی ہر بچّے کی موت اور ہر خاندان کی تباہی کا بھی ذمے دار ہے،یہ ہم ہی ہیں جو ایک فرق قائم کرتے ہیں،پوپ فرانسس نے کہا کہ اٹلی میں زیادہ ترجرائم میں تارکین وطن ملوث نہیں،یہاں مافیا نائیجیریاکےلوگوں نے نہیں بنائی، یہ مقامی افراد کی کارستانی ہے۔
اب تک


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम