Code : 848 18 Hit

جنگلات کی حفاظت اور سرسبز فضائیں معاشرے کا حصہ ہونا چاہیے:رہبرمعظم

رہبر معظم نےفرمایا: معاشرے کی توجہ جنگلات کی حفاظت اور سرسبز فضاؤں کو فروغ دینے کی طرف مبذول کرنی چاہیے۔

ولایت پورٹل: رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے ماحولیات کے دن کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کرتے ہوئے فرمایا: معاشرے کی توجہ سرسبز فضا کو فروغ دینے کی طرف مبذول ہونا چاہیے،رہبر معظم نے یوم شجر کاری کو بہار کی آمد کی خوشخبری قراردیتے ہوئے فرمایا: جنگلات اور سرسبز فضاؤں کی حفاظت پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ جنگلات پر عدم توجہ کے ماحولیات پر بہت زیادہ منفی اثرات پڑتے ہیں، رہبر معظم نے ملک کے بعض حصوں میں مضر صحت درختوں کی کاشت پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا: اس سلسلے کو روکنے کے لئے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے جبکہ جنگلات کی حفاظت اور ان کے فروغ کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے چاہیے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम