Code : 1085 7 Hit

جنوبی اور مغربی یمن پرآل سعود کی جارحیت؛8 یمنی شہری شہید

جنوبی اور مغربی یمن پر سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں کم سے کم8 بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:جنوبی اور مغربی یمن پر سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں کم سے کم8 بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن کے شہر سوادیہ میں پانی کے ایک ٹینکر کو بمباری کرکے تباہ کردیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 4یمنی شہری شہید ہوگئے،ادھر مغربی یمن کے شہر الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی گولہ باری میں3 خواتین سمیت 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں،ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے صوبہ الحدید کے شہر الدریھمی کے رہائشی علاقوں پر بھی گولہ باری کی ۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम