Code : 918 40 Hit

تم ایک چور ،خائن اور بچوں کے قاتل ہو؛ترکی کے صدر کا صیہونی وزیر اعظم سے خطاب

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ا س کو چور،خیانتکاراور بچوں کے قاتل جیسے الفاظ سے یاد کیا۔

ولایت پورٹل:حریت اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترکی ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ چور اورقاتل اسرائیل کا سربراہ ہے ، اس نے مالی بدعنوانیاں کر کےکروڑوں ڈالر خرد برد کیے ہیں جس کی وجہ ہے یہ عنقریب قانون کی گرفت میں آنے والا ہے ،اردغان نے  نتین یاہو کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تم ایک ایسے خائن ہو جو 7سالہ فلسطینی بچے کو قتل کر دیتے ہو، تم اس طرح کی حرکتوں سے باز آجاو،تم بیت المقدس میں مسلمانوں کے مقدس مقامات میں  اپنے صیہونی کارندوں کوداخل کرکے مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلو،تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اپنی آخری سانس تک فلسطینیوں کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम