Code : 632 37 Hit

تم نہایت جھوٹے انسان ہو؛امریکی سنیٹر کا سعودی وزیر خارجہ سے خطاب

امریکی کانگریس کے رکن نے سعودی عرب کے وزیر اعظم عادل جبیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو نہایت ہی جھوٹا انسان کہا ہے ۔

ولایت پورٹل:حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے امریکی ٹی وی چینل سی ۔بی ۔ایس کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے بارے میں ہمیں کوئی اطلاع نہیں ہے  جس پر  امریکی کانگریس کے رکن ٹڈ لیو نے انھیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ جناب الجبیر صاحب امریکی عوام اتنی  سادہ لوح نہیں ہے  ،آپ اس قدر توہین کرنا اور جھوٹ بولنا چھوڑ دیجئے،انھوں نے مزید کہا کہ سعودی حکام خاشقجی کو ترکی میں اپنے سفارت خانہ میں بلاتے ہیں اور انھیں قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہیں اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ان کی لاش کے بارے میں علم نہیں ہے،قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے  اپنے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ سعودی حکام نے اپنے اختیارات کے بڑھ کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے  جس کے بارے میں اعلی حکام کو اطلاع نہیں ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम