Code : 544 47 Hit

تمہیں میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنا نے کاحق ہے تو ہمیں بھی صیہونیوں پر پابندی لگانے کا حق ہے:ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو حق ہے کہ وہ کسی ملک کے شہریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے یا نہ دے جیسا کہ امریکہ میں آپ دیکھ رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:ملائیشیا کے وزیر اعظم ماتھر محمد نے  صیہونی تیراکوں  کوعالمی تیراکی  کھلیوں میں حصہ لینے کے ویزہ جاری نہ کرنے پر ایک بار پھر تاکید کرتے ہوئے اس اقدام کو میکسیکو سرحد پردیوار بنانے کے امریکی منصوبہ جیسا قرار دیا ہے،ماتھر محمد نے آسڑیا کے دار الحکومت وین میں ایک پریس کانفرانس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کو حق ہے کہ وہ کسی ملک کے شہریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے یا نہ دے جیسا کہ امریکہ میں آپ دیکھ رہے ہیں لہذا ہمیں بھی حق ہے کہ غاصب صیہونیوں کو اپنے ملک میں داخلہ کی اجازت نہ دیں ،انھوں نے مزید کہا کہ اگر صیہونی کھیلوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو کسی دوسرے ملک میں جاسکتے ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम