Code : 753 15 Hit

ترکی کے صدر کا اخوان المسلمین کے تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

ترک صدررجب طیب اردوغان نے اخوان المسلمین کے تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی نشریاتی ادارے سی این این ترکی کودیے جانے والے ایک  انٹرویو میں ترک صدررجب طیب اردوغان نے پراسیکیوٹر جنرل کے قتل کے جھوٹے الزام میں اخوان المسلمین کے 9 نوجوانوں کو سزائے موت دینے پر احتجاج کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ترک صدر نے کہا کہ 9 نوجوانوں کا عدالتی قتل کسی طور بھی قابل قبول نہیں، مصر میں عدالتیں، انتخابات اور انصاف آزاد وشفاف نہیں بلکہ طاقت کے ایک مرکز کی مرہون منت ہیں، اسی وجہ سے میں مصر کے مطلق العنان صدر سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتا،صدر طیب اردوغان نے کہا کہ ترکی سے برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کے لیے مصر کی قابض حکومت کو اخوان المسلمین کو امن پسند جماعت قبول کرتے ہوئے جماعت کے تمام اسیروں کو رہا کرنا ہوگا، صرف اسی صورت میں مصری صدر سے بات چیت پر آماہ ہوسکتا ہوں،واضح رہے کہ ترکی اور مصر کے درمیان تعلقات میں 2013ء میں فوجی بغاوت میں صدر مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد سے کشیدگی قائم ہے،مصر میں اسیر سابق صدر محمد مرسی کے ترک صدر کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے۔
سحر




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम