Code : 721 10 Hit

ترکی میں فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں295 فوجی گرفتار

ترکی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں کئي ترک فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ولا یت پورٹل: آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ  فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں کئي درجن ترک فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے، ترک اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ نواز فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں 295 فوجیوں کو گرفتار کیا گيا ہے جن میں 3 کرنل، 8 میجر اور 10 لیفٹیننٹ شامل ہیں،واضح رہے کہ فتح اللہ گولن امریکہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں جو ترک حکومت کو مطلوب ہیں اور ان پر ترک حکومت کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد ہے، فتح اللہ گولن کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम