Code : 710 35 Hit

بن سلمان کا ہندوستان میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اگلے 2 سال میں ہندوستان میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی  ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطاق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اگلے 2 سال میں ہندوستان میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ انہیں آئندہ 2 برسوں کے دوران ہندوستان کے اندر 100 ارب سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے مواقع نظر آرہے ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ اس سرمایہ کاری سے روزگار کے بہت سے مواقع جنم لیں گے،محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات ہیں جن کا تعلق ثقافت، سماج اور معیشت سے ہے، ہم ان مفادات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مطلوبہ منصوبہ بندی اور حکمت عملی وضع کر رہے ہیں،خیال رہے کہ سعودی عرب ہندوستان میں رتناگری آئل ریفائنری میں 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम