Code : 467 73 Hit

بنگلہ دیش حکومت کےمتعدد فیس بک اور ٹوئیٹراکاؤنٹ بند

فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش میں انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے ہیں۔

ولایت پورٹل: رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش میں انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے ہیں، اطلاعات  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش میں جھوٹی خبروں کی اشاعت اور اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے حکمراں جماعت کے 9 پیجز اور 6 اکاؤنٹس بند کردیئے،بند کیے جانے والے فیک اکاؤنٹس اور پیجز حکمراں جماعت کے زیراستعمال تھے اور ان کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جا رہی تھی جس میں اپوزیشن کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پوسٹ کی جاتی تھیں،واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 30 ملین افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے یہ اقدام 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اُٹھایا تاکہ یہ اکاؤنٹس عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम