Code : 688 46 Hit

بغیر سرمایہ کاری کے درآمد

کاروبار کرنے کا ایک پہلو یہ ہے کہ آپ کسی ایسے خیال پر کام کریں جسے اس سے پہلے کسی نے نہ اپنایا ہو، یعنی اگر آپ آن لائن کام کرنا چاہتے ہیں تو کوئی ایسی پراڈکٹ متعارف کرائیں جو کہ اس سے قبل کوئی فروخت نہ کررہا ہو، یہ اسٹارٹ اپ ہے یعنی ایسا خیال جو آئندہ کے لئے مشعلِ راہ بنے اور لوگ آپ کے آئیڈیا کو فالو کریں۔

ولایت پورٹل: آج دنیا بھر کے لوگ ملازمت کے بجائے اپنے کام کو ترجیح دے رہے ہیں، اپنے کام میں بھی اسٹارٹ اپ کا آئیڈیا سب سے زیادہ فروغ پا رہا ہے ، اس کی سب سے اہم وجہ ترقی کے بے پناہ مواقع اور آزادی کا احساس ہے جو کہ ملازمت کرتے ہوئے آپ کو کبھی میسر نہیں آسکتا۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کاروباری ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے بتائیں گے کہ وہ کون سے ایسے کام ہیں جو آپ بغیر سرمائے کے، یا انتہائی قلیل سرمائے کے ساتھ شروع کرسکتے ہیں۔ اپنا کام شروع کرنے کی راہ میں سب سے پہلے جو شئی آڑے آتی ہے وہ آپ کی ملازمت ہے ، کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ کو اپنے وقت کو منظم کرنا ہوگا کہ ابتداء میں نوکری کےساتھ اپنے کام کے لئے معقول وقت نکال سکیں۔
اپنے کاروبار اوراسٹارٹ اپ میں فرق
کاروبار اور اسٹارٹ اپ درحقیقت ایک ہی کام کے دو مختلف پہلو ہیں، کچھ بھی کرنے سے پہلے آپ کو اپنے ماضی اور حال کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہوگا۔ کاروبار یہ ہے کہ آپ پہلے سے موجود کسی بھی شعبہ میں کام کرنا شروع کردیں اور اسے آگے بڑھائیں جیسا کہ آن لائن بزنس سب ہی کررہے ہیں، آپ بھی کچھ پراڈکٹس میدان میں لے آئیں اور اپنا روزگار شروع کردیں۔
کاروبار کرنے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ آپ کسی ایسے خیال پر کام کریں جسے اس سے پہلے کسی نے نہ اپنایا ہو، یعنی اگر آپ آن لائن کام کرنا چاہتے ہیں تو کوئی ایسی پراڈکٹ متعارف کرائیں جو کہ اس سے قبل کوئی فروخت نہ کررہا ہو، یہ اسٹارٹ اپ ہے یعنی ایسا خیال جو آئندہ کے لئے مشعلِ راہ بنے اور لوگ آپ کے آئیڈیا کو فالو کریں۔
آن لائن خرید و فروخت
آج کی دنیا آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دھرے اینڈرائڈ فون میں سمٹی ہوئی ہے، آن لائن خرید و فروخت ہورہی ہے۔ ایسے میں کسی بھی شخص کے پاس بے پناہ مواقع ہیں کہ وہ فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرسکے۔ اب آپ کے سامنے دو آپشن ہیں، یا تو اگر آپ کوئی شئی خود بنا رہے ہیں تو اسے آن لائن فروخت کے لئے پیش کریں۔ بصورت دیگر آپ مارکیٹ میں سے کوئی ایسی منفرد شئی اٹھا کر فروخت کرسکتے ہیں جو آپ کے مد مقابل فروخت نہ کررہے ہو ، یا ان کی فروخت کم مقدار میں کی جارہی ہو۔ آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ اپنی پراڈکٹ مختلف آن لائن کمپنیوں کے ساتھ رجسٹر کرائیں۔
یاد رکھیں ہمارے ملک میں ڈیجیٹل مارکیٹ پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے سبب یہاں دھوکہ دہی بہت زیادہ ہے، آپ اپنی جگہ تب ہی بنا سکیں گے جب آپ معیار پر سمجھوتا نہیں کریں گے ، ایک بار جس صارف کو آپ نے معیاری پراڈکٹ ڈیلیور کردیا ، وہ بار بار آپ کے پاس آئے گا۔
ایونٹ مینجمنٹ
برصغیر میں ایونٹ مینجمنٹ ایک ایسا کاروبار ہے جس میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، لیکن اس کو شروع کرنے سے قبل بہترین مارکیٹ اسٹڈی اور تعلقات ضروری ہیں، بہتر ہے کہ کچھ عرصہ کسی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میں ملازمت کی جائے اور اس کے بعد اپنے کام کا آغاز کیا جائے۔
ایونٹ مینجمنٹ کا کام شروع کرنے سے پہلے یقین کرلیں کہ آیا آپ ایک اچھے منتظم ہیں، کام کی منصوبہ بندی اور اسے بروقت انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو یہ شعبہ آپ کے لئے ہے۔ اپنے ساتھ کچھ لوگوں کو ملائیے ، انہیں کام بانٹیں اور کام کا آغاز کریں۔ ابتداء میں آپ کو اپنے عزیز و اقارب اور احباب کی تقاریب مینج کرکے کرنا ہوگی، اس کے بعد آپ کے پاس کام آنا شروع ہوجائے گا۔
آپ کا فوٹو گرافرز، مووی میکرز، ساؤنڈ ، اسپاٹ لائٹ، کیٹرنگ اور ڈیکوریشن کے شعبوں سے وابستہ افراد سے مضبوط تعلق ہونا ضروری ہے ، اس کے بغیر آپ اس کام میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔
سروسز
آج کی دنیا میں شہروں کے رہنے والوں کے پاس جس چیز کی سب سے زیادہ قلت ہے وہ وقت ہے، اگر آپ خود کوئی ہنر جانتے ہیں جیسے الیکٹریشن، پلمبگ وغیرہ تو کیا ہی بات ہے، اگر ایسا نہیں بھی ہے تو بطور منتظم آگے آئیں، اپنے ہمراہ مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو ملائیں جن میں الیکٹریشن، پلمبر، کار مکینک، الیکٹرانک اشیا کی مرمت کرنے والے، فریج اے سی کی مرمت کرنے والے شامل ہوں۔ ان لوگوں کی ٹیم کے ساتھ اپنے حلقہ احباب سے کام شروع کریں اور مناسب دام میں یہ ساری سہولیات لوگوں کو گھر بیٹھے مہیا کریں، بس ایک بار کلائنٹ کو مطمئن کرنا ہے، اس کے بعد کام خود آئے گا اور آپ کو ہرمہینے اپنا اسٹاف بڑھانا پڑے گا۔
 کاروباری  مشاورت
جیسا کہ آج ہر شخص اپنا کاروبار کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس اس کام کے لئے ضروری معلومات موجود نہیں ہوتی۔ اگر آپ کسی کاروباری ادارے سے طویل عرصے سے وابستہ ہیں اور اس کام کی وسیع نالج اور تجربہ رکھتے ہیں توآپ ایک بہت اچھے بزنس کاؤنسلر بن کر نہ صرف نئے بزنس کاروباری افراد کو ٹرینڈ کر سکتے ہیں بلکہ ایک اچھا منافع بھی کما سکتے ہیں۔
بغیر سرمائے کے کاروبار
آپ یہ بھی کرسکتے ہیں کہ مارکیٹ تک ان نئے کاروباریوں کی رہنمائی کریں اور انہیں مناسب دام پر چیزیں دلوا کر اپنا کمیشن حاصل کریں۔
یو ٹیوبنگ
آج کے نوجوانوں میں یو ٹیوبنگ ایک انتہائی مقبول شے ہے ، یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہر طالب علم چاہتا ہے کہ وہ یوٹیوبنگ شروع کرے اور راتوں رات مشہور بھی ہوجائے اور امیر بھی۔ ایسا نہیں ہے جناب اگر آپ دیکھیں تو یوٹیوب پر جو لوگ آج بہت مشہور ہیں ، انہوں نے ماضی میں بہت محنت کی ہے ، وہ جس موضوع پر ویڈیو بناتے ہیں ان کے پاس اس کی وسیع نالج ہوتی ہے۔
بغیر سرمائے کے کاروبار
اگر آپ کسی شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تو اس شعبے سے متعلق ویڈیوز بنا کر انہیں یوٹیوب کی نذر کریں اور پھر سوشل میڈیا پر اس کی اچھی سی مارکیٹنگ کریں ۔ اگر آپ کی پیشکش میں دم ہوگا تو کوئی بعید نہیں کہ جلد ہی آپ کا چینل چل پڑے اور لاکھوں لوگ آپ کے سبسکرائبر بن جائیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम