Code : 1192 32 Hit

بعض عرب حکمرانوں کو اسرائیل سے بھی زیادہ فلسطین کو مٹانے کی جلدی ہے:انصار اللہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض عرب حکومتوں کو صیہونی دشمن سے بھی زیادہ فلسطین کو ختم کرنے کی جلدی ہے۔

ولایت پورٹل:یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان  محمد عبد السلام نے ایتوار کو ایک پریس کانفرانس کے دوران کہا کہ مسئلہ فلسطین بہت ساری عرب عرب حکومتوں کے لیے رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے وہ صیہونیوں سے بھی زیادہ اس ملک کو مٹانے کی جلدی کررہی ہیں اور امریکہ کی پیروی کرنے والے نیز فلسطینیوں کے تئیں ذرہ برابر بھی خیر خواہی کرنے والے ممالک سے اس سے زیادہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے لیکن وہ اپنے ان ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اس لیے کہ فلسطینی ایک شجاع اور خدا پر بھروسہ رکھنے والے والی قوم ہے،عبد السلام سے مزید کہا کہ عرب عوام فلسطینیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گےاور یہ مظلوم قوم اپنا مستقبل  خود رقم کرے گی،یاد رہے کہ فلسطین کی درخواست پر عرب نے کل قاہرہ میں اپنے مرکزی دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں فلسطینی اتھارٹی کونسل کے سربراہ محمود عباس نے کہا کہ نیتن یاہو نے فلسطینوں کے ساتھ ہونے والے سب معاہدوں کو پیروں تلے روند کر ثابت کردیا کہ صیہونی صلح نہیں چاہتے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम