Code : 794 27 Hit

بشار اسد کے دورۂ تہران کی وجہ سے دشمنوں کی کئی آرزوئیں خاک میں مل گئیں:خطیب جمعہ تہران

بشار اسد کا ایران کے دورہ پر آنا اس بات کی علامت ہے کہ شام میں امن و ثبات قائم ہوگيا ہے ۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی،نماز جمعہ کے عارضی خطیب نےشام کے صدر بشار اسد کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد کا دورہ تہران شام میں امن و ثبات کا مظہر ہے،نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے دینی آثار کی برکت کے نتیجے اندرونی اور بیرونی دو انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک انقلاب بصیرت اور آگاہی پر مشتمل تھا جس کے نتیجے میں شاہمی حکومت کا خاتمہ ہوگیا ، عوام کی بصیرت اور آگاہی کی بدولت حق کی باطل پر فتح ہوگئی ،طاغوتی طاقتوں کا سایہ ایران سے ختم ہوگیا ، اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ انقلاب ابدی اور دائمی ہوجائے تو ہمیں پھر دوسرے انقلاب کو دلوں میں پیدا کرنا ہوگا، دلوں کے انقلاب کی بدولت ہمارا رابطہ اللہ تعالی سے قریب تر ہوتا جائےگا اور ہم اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور بھروسہ کے ذریعہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں،آیت اللہ موووحدی کرمانی نے شام کے صدر بشار اسد کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد کا دورہ  اس بات کا مظہر ہے کہ شام میں امن و ثبات قائم ہوگيا ہے اور بشار اسد کے دورہ تہران کی وجہ سے دشمنوں کی بہت سی آرزوئیں خاک میں مل گئی ہیں ، تہران اور دمشق کے درمیان گہرے اور عمیق تعلقات ہیں، بشار اسد نے ایران کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کو پیسے سے عوض نہیں کیا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम