Code : 803 43 Hit

برطانیہ یمنیوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے:الحوثی

یمن کی عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ برطانیہ یمن کے خلاف جارحیت میں برابر کا شریک ہے۔

ولایت پورٹل:یمن انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یمن کی عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ برطانیہ یمن  کے خلاف جارحیت میں برابر کا شریک ہے ،الحوثی نے مزید کہا کہ برطانیہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی  قراردادیں منصفانہ نہیں ہیں بلکہ  اس نے امریکہ اور اسرائیل کی وفاداری میں یہ قدم اٹھایا ہے ،برطانیہ نے یہ قردادیں پیش کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ بے طرف  نہیں ہے اور ثالثی نہیں کرسکتا،انھوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ یمن کے خلاف جارح ممالک  کی اچھی تصویر پیش کرنے کے درپے ہیں جبکہ یہ ممالک  یمن میں قحط اور بھوک مری کے باعث ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम