Code : 864 87 Hit

برطانیہ کی جانب سے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا مزاحمتی محاذ کے خلاف اعلان جنگ ہے:سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا حزب اللہ کے خلاف برطانیہ کی اقتصادی پابندیاں اور حزب اللہ کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنا مزاحتی تحریک کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے ۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ نے اسلامی مزاحمت کے خلاف برطانیہ کے حالیہ اقدام کو اعلان جنگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف برطانیہ کی اقتصادی پابندیاں اور حزب اللہ کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنا اس تنظیم کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے،حزب اللہ کے سربراہ نے بیروت میں مجمع امام حسن مجتبی علیہ السلام کی تأسیس کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت کی حمایت پر مبنی کمیٹی کی تأسیس کی مناسبت ایک عظیم مناسبت ہے اور میں اس موقع پر تمام خدمت گزاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،انھوں نے کہا کہ گذشتہ 30 برسوں میں جن لوگوں نے اسلامی مزاحمت کی حمایت میں خدمات انجام دی ہیں ہم ان کے شکرگزار ہیں،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کی اصلی حمایت لبنانی عوام نے کی ہے اورلبنانی عوام اس کے بعد بھی اسلامی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے،سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں میں مزید اضافہ ہو،حزب اللہ کے سربراہ نے برطانیہ کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قراردینے اور اس کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے بعض دیگر ممالک بھی برطانیہ اور امریکہ جیسے اقدامات عمل میں لائیں، انھوں نے کہا کہ آج ہر ملک اپنی مرضی کے مطابق دہشت گرد گروہوں کی فہرست جاری‏ کررہا ہے،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں امریکہ اور برطانیہ کے اقدامات سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ،ہمارا امریکہ اور برطانیہ کے پاس کچھ نہیں اور ہم ان دونوں کو دہشت گردوں کے حامی ممالک سمجھتے ہیں،ہم تو صرف اسرائیلی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،انھوں نے کہا کہ حزب اللہ نے خطے میں امریکہ کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے جو تحریک چلا رکھی ہے اس کا سلسلہ جاری رہےگا اور ہم خطے پر امریکہ کا تسلط قائم نہیں ہونے دیں گے، امریکہ علاقہ کے وسائل پر اپنا قبضہ جمانے کی ناکام کوشش کررہا ہے،انھوں نے کہا کہ اسرائيل کی حزب اللہ کے خلاف 33 روزہ جنگ میں بہت سے لوگ حزب اللہ کی شکست کا انتظار کررہے تھے لیکن اللہ تعالی نے حزب اللہ کو کامیابی اور اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو شکست سے دوچار کردیا اور آج اسرائیل حزب اللہان کے ساتھ جنگ کرنے سے کترا رہا ہے کیونکہ حزب اللہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے پہلے سے کہیں زيادہ آمادہ ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम