Code : 759 12 Hit

برطانیہ کا سعودی عرب سے یمن میں خونریزی بند کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم ٹریسامے نے سعودی حکام سے یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جاری جنگ سے انسانی المیہ پیدا ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بین الاقوامی برادری خاص کرخطے کے ممالک سے یمن میں جاری جنگ بندی کے لئے کوششیں تیزکرنے کی اپیل کی ہے،انہوں نے کہا کہ میں ملک سلمان سے یہی کہوں گی کہ وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یمن جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے،برطانوی وزیر اعظم تھریسا مےنے یمن میں خون ریزی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جنگ کا سیاسی حل نکالا جائے ورنہ صرف جنگ بندی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا،یاد رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम