Code : 2562 54 Hit

برطانیہ میں مسلمان نوجوان لڑکی پر انگریز مرد اور عورت کا حملہ

برطانیہ کے شہر جنوبی یارکشائر میں ایک انگریز مرد اور عورت نے اسکول جانے والی ایک نوجوان باحجاب لڑکی پر حملہ کیا اور اس کی پٹائی کی۔

ولایت پورٹل:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ ہوئی  تھی  جس میں ایک  مرد اور عورت کو اسکول کی ایک طالبہ مسلمان نوجوان لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے اور اس کو پیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے،ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور حملہ آور مرد اور عورت دونوں کو گرفتار کر لیا ہے،قابل ذکر ہے کہ اس با حجاب نوجوان لڑکی پر حملہ شمالی انگلینڈ میں ایک عوامی بس میں سفر کرتے ہوئے ہواہے،یادرہے کہ پچھلے بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک 40سالہ انگریز خاتون ایک 14سالہ باحجاب مسلمان لڑکی کو پیٹ رہی ہے  اور ایک مرد بھی اسلام مخالف اور اسلام ہراسی کے نعرے لگاتے ہوئے لڑکی کو ڈانٹ رہا ہے،واضح رہے کہ اسکول کی طالبہ پر  ہونے والا حملہ جنوبی  یارکشائر کے شہر شیفیلڈ میں ایک  عوامی بس میں ہوا اور بس سے اترنے کے بعد بھی جاری رہا،یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان نوجون لڑکی پر حملہ آور خاتون اور مرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،یاد رہے کہ7 201کے بعد سے برطانیہ میں اسلامو فوبیا  تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور اس دوران  اس ملک میں مسلمانوں پر کئی بار حملہ ہوا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम