Code : 913 9 Hit

برازیل میں ایک اسکول میں فائرنگ؛10افراد ہلاک

برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آوروں اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آوروں اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ راول برازیل اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعدادمیں مزید اضافہ کے خدشات ہیں، برازیل کے مقامی ٹی وی چینل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور 5 بچوں کے علاوہ دو نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں  حملہ آور تصور کیا جارہا ہے، رپورٹ کے مطابق واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے، مقامی ٹی وی میں جاری فوٹیج میں بچوں کے اہل خانہ کو ساؤپاؤلو کے گنجان آباد علاقے میں قائم راول برازیل اسکول کے باہر شدید پریشانی کے عالم دیکھا جاسکتا ہے، اسکول میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر اور سکیورٹی سروسز کے عہدیداروں کی بھاری نفری  موقع واردات پرپہنچ گئی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम