Code : 618 11 Hit

بحرین میں خاندانی آمریت کے ہاتھوں عزداران شہزادی کونین پر تشدد اورتبرکات عزا کی بے حرمتی

آل سعود کو خوش کرنے کے لیے آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت نے ختمی مرتبت حضرت رسول اکرم ؐ کو پرسہ دینے والے عزاداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہرقسم کی عزاداری اور مجالس پر پابندی عائد کردی۔

ولایت پورٹل:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے آل سعود اور اسرائیل کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے ایک بارپھرشیعیان حیدرکرارخاص کرعزاداران بنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرتے ہوئے شاہروں پر نصب تمام عزاداری کے پرچم اتار دیے ،آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک مجلس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے عزاداروں پر تشدد کیا ،آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت نے ختمی مرتبت حضرت رسول اکرم ؐ کو پرسہ دینے والے عزاداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہرقسم کی عزاداری اور مجالس پر پابندی عائد کردی ،واضح رہے کہ آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت انقلابی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی غرض سے عام شہریوں پر مختلف قسم کے مظالم ڈھارہی ہے،بحرینی ذرائع کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے اب تک 38 شیعہ مساجد اور متعدد امام بارگاہوں مسمار کردیا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम