ایک فلسطینی کی کاروائی سے مغربی پٹی سے صیہونی فوجی بھاگنے پر مجبور

مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی کی تازہ کاروائی کے بعد اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت نے فاش کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی کی تازہ کاروائی کے بعد اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے، اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ارائیل علاقہ میں ہونے والے فلسطینی شہری کے تازہ حملے میں کئی اسرائیلی فوجی علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے، اسرائیل ریڈیو نے ایک فلسطینی کے مقابلے میں اسرائیلی فوج کے فرار کو اسرائیل کی ذلت اور رسوائی قراردیا ہے، واضح رہے کہ ایک فلسطینی نے مقبوضہ فلسطین کے ارائیل علاقہ میں تازہ کاروائی کے دوران 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا،اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے بعد فرار ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں تحقیق کی جائےگی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین