ایران کے وزیر خارجہ اپنے عہدہ سے مستعفی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے پیر کی رات دیر گئے انسٹا گرام پر اپنے استعفی کا اعلان کیا،محمدجواد ظریف نے  شہزادی کونین حضرت فاطمه زہرا سلام الله علیها کی ولادت با سعادت، مدر ڈے اور روز خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے ایران کے عوام اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان 67 مہینوں میں مجھ سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے اس پر میں معذرت چاہتا ہوں،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے معاون سید عباس موسوی نے ارنا سے گفتگو میں محمدجواد ظریف کے استعفی کی تائید و تصدیق کرتے ہوئے اس بارے میں زیادہ وضاحت نہیں کی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین