Code : 1013 3 Hit

ایران کے صوبہ فارس میں شدید سیلاب؛بڑے پیمانہ پر جانی اور مالی نقصان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز میں اچانک اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے شدید سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 74 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز میں 10 منٹ کی اچانک اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں شدید سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 74 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے،اطلاعات کے مطابق شیراز کے دروازہ قرآن میں سیلاب سے شدید نقصان پہنچا ہے ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، ایران کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے،ایران کے صوبوں مازندران، گلستان، لرستان، فارس، خوزستان، چہار محال بختیاری میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب جاری ہوگیا ہے، ادھر صدر حسن روحانی نے انٹیلیجنس کے وزیر سید محمود علوی کو شیراز کے دورے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کے مطابق سید محمود علوی شیراز روانہ ہوگئے ہیں، شیراز میں اچانک بارش کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے شیراز میں آنے والے سیلاب میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 74 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम