Code : 646 88 Hit

ایران کے شہر زاہدان میں سپاہ پاسدران کی بس پر خود کش حملہ؛27 اہلکار شہید

تکفیری دہشتگردوں نے زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو ئے۔

ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے رزمندگان اسلام کی بس پر خودکش حملہ کر کے سرحدوں کا دفاع کرنے والے بعض اہلکاروں کو زاہدان،خاش شاہراہ پر شہید و زخمی کردیا،سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عوام سے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے جشن میں عالمی سامراج کے گماشتوں کو ہونے والی شکست کے بعد استکباری طاقتوں اور تسلط پسندوں سے وابستہ خفیہ ایجنسیوں نے ایرانی عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کے مقصد کے تحت کل شام زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو ئے،واضح رہے کہ بزدل تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم کے دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی سے بس پر خودکش حملہ کیا ۔
سحر




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम