Code : 741 31 Hit

ایران کے خلاف پروپگنڈوں کے باعث امریکی سفارتکاروں میں اختلاف ہوچکا ہے:سی این این

امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایران کے خلاف پروپگنڈے کرنے کی وجہ سے امریکی سفارتکاروں کے درمیان اختلاف اور دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔

ولایت پورٹل: امریکی نیوز چینل سی این این  نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے ٹرمپ حکومت کے سوشل میڈیا کو ایران کے خلاف پروگنڈے کرنے میں اتنا زیادہ استعمال کیا ہے کہ اس کی وجہ سے  اس ملک کے سفارتکاروں اور وزارت خارجہ کے  اراکین کے درمیان اختلا ف ایجاد ہوگیا ہے ،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں جب ہم نے ٹوئیٹر میں  امریکی صدر ٹرمپ کا پوسٹر دیکھا کہ ’’پابندیاں آرہی ہیں‘‘ تو ہمیں بہت تعجب ہوا، ایران کے خلاف لفاظی کی وجہ سے امریکی وزارت خارجہ میں دو گروہ بن چکے ہیں ،ایک سیاسی عہدہ داروں کا ہے جو چاہتے ہیں کہ لفاظی کی یہ جنگ جاری رہنا چاہیے اور دوسرا گروہ سفارتکاروں کا ہے جو کہتے ہیں یہ لاحاصل اور عبث کام ہے بلکہ اس کا الٹا اثر ہوتا ہے ،وزارت خارجہ کے حکام نے دعوی کیا تھا کہ وہ اذہان عمومی کو  اپنی طرف جذب کریں گے لیکن سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ اس طر ح عوام کے درمیان حکومت کی مقبولیت میں کمی آئے گی۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम