ولایت پورٹل:امریکی سینیٹر کریس مورفی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکی سینیٹرمورفی نےامریکی صدر کے قومی سلامتی کےمشیر جان بولٹن کو جھوٹا شخص قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جان بولٹن جھوٹ بولتے ہیں۔ امریکی سینیٹر نے کہا کہ جان بولٹن کہتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی تلاش میں ہے جبکہ امریکہ کے سکیورٹی اور خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوششوں کے بارے میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں امریکہ کے خفیہ ادارے جان بولٹن کے جھوٹ کے بر عکس بات کررہے ہیں اس نے کہا کہ ایران کے بارے میں امریکہ کے سکیورٹی اور خفیہ اداروں کی رپورٹوں کو تسلیم کیا جائے یا جان بولٹن کے جھوٹ کو مان لیا جائے،جان بولٹن ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ بول رہے ہیں، امریکی سینیٹر نے کہا کہ جان بولٹن جنگ کی راہ ہموار کررہے ہیں اور ہمیں اس بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
مہر
ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلہ میں امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹوں کو مانیں یا جان بولٹن کے جھوٹ کو:امریکی سنیٹر
امریکہ کے ایک سینیٹر نےامریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو جھوٹا شخص قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جان بولٹن جھوٹ بولتے ہیں۔

wilayat.com/p/637
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین