Code : 782 133 Hit

ایران کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر اظہار آمادگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔

ولایت پورٹل: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں  پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کو صبر و تحمل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے، اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ ہندوستانی وزير خارجہ سشما سوراج کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر گفتگو کریں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम