Code : 594 12 Hit

ایران کا اسلامی انقلاب علاقائی ڈکٹیٹروں کے لئے اہم پیغام تھا:ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی 22 بہمن 1357 میں کامیابی علاقائی ڈکٹیٹروں کے لئے اہم پیغام تھا۔

ولایت پورٹل: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے 22 بہمن 1357 ہجرسی شمسی میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی 22 بہمن 1357 میں کامیابی علاقائی ڈکٹیٹروں کے لئے اہم پیغام تھا،ڈاکٹرلاریجانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے اپنی 40 سالہ حیات میں عظیم اور بیشمار تجربات حاصل کئے ہیں، ایرانی قوم نے 22 بہمن 1357 میں ایک ڈکٹیٹر کا مقابلہ کرکے اسے شکست سے دوچارکردیا، جس علاقائي ڈکٹیٹروں کے لئے بھی اہم پیغام تھا، انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ انقلاب کو کامیابی سے  ہمکنار کیا اور ایرانی قوم کی حمایت کی بدولت انقلاب اسلامی پیشرفت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں اورایرانی قوم آئندہ بھی اسلامی انقلاب کی حفاظت کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम