Code : 1191 19 Hit

ایران پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اسی وقت سب سے زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے جب ایران کی حکومت غیر انقلابی افرد میں چلی جائے۔

ولایت پورٹل:الیکسس نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پمپؤ نے امریکہ میں مقیم اسلامی انقلاب کے مخالف ایرانیوں کے ساتھ خفیہ میٹنگ میں کہا ہے کہ امریکہ کا ایران پر فوجی حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہےرپورٹ کے مطابق جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر امریکہ ایران کے اندر سے اسلامی حکومت کو تبدیل نہ کرسکا تو کیا کرے گا ؟اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمیں اسی وقت سب سے زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے جب ایران کی حکومت غیر انقلابی افرد میں چلی جائے،پمپؤ نے دعوی کیا کہ 88ہجری شمسی میں جب ایران میں آشوب ہوا تھا اس وقت اگر اوباما کی جگہ ٹرمپ بر سر اقتدار ہوتے تو آج ایران کے حالات کچھ اور ہوتے جبکہ اب ایران میں اعتدال نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम