Code : 1107 13 Hit

ایران میں سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والوں تعداد 70ہوگئی

ایران میں شدید بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے، جہاں مرنے والوں کی تعداد70 تک جاپہنچی ہے۔

ولایت پورٹل:مغربی ایران میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے باعث ان علاقوں سے بڑی تعداد میں افراد نے نقل مکانی شروع کررکھی ہے، جبکہ  عراقی حکام نے ایران کی درخواست پر الشیب بارڈر کراسنگ بند کردی ہے،19 مارچ سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے کم از کم 70 افراد کی ہلاک جبکہ 791 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں،ایرانی ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضی سليمي نے کہا کہ ایران کے سیلاب زدہ 293 شہروں اور دیہاتوں میں ا مداد پہنچائی جا رہی ہے۔ پولڈوختر اور مامولن شہر سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،ان شہروں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
اب کل


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम