Code : 1053 5 Hit

ایران عرب ممالک کے لیے خطرہ ہے؛سعودی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی

سعودی وزیر خارجہ ابراہیم الاساف نے اسرائیل کے بجائے ایران کو عرب ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا۔

ولایت پورٹل:عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تیونس میں عرب وزراء خارجہ کےاجلاس میں اسرائیل کے بجائے ایران کو خطرہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی ناکام اور مذموم کوشش جاری رکھےگا،اطلاعات کے مطابق تیونس میں عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، اجلاس سے قبل رکن ممالک کے نمائندوں کے درمیان لیبیا میں جاری سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جولان کے پہاڑی علاقے کو اسرائیلی سرزمین تسلیم کرنے کیخلاف متفقہ مذمتی بیان جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ ابراہیم الاساف نے اسرائیل کے بجائے ایران کو عرب ممالک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران عرب ممالک کے لئے بڑا خطرہ ہے  اور سعودی عرب اسرائیل کے بجائے ایران کے خلاف عرب ممالک کو متحد کرنے کی ناکام کوشش جاری رکھےگا، عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خود خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے،سعودی عرب کی یمن، لیبیا، قطر اور شام میں آشکارا مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر کام کرکے اسلامی اور عرب ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम