Code : 800 36 Hit

ایران شام کے تعلقات کے بارے میں سودے بازی ممنوع:شام

اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بشار الجعفری کا کہنا تھا کہ کچھ ذرائع ابلاغ میں شام،ایران کے اور روس کے درمیان روابط کے بارے میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،دنوں ملکوں کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بشار الجعفری نے جمعہ کے دن المیادین نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے   کہا ہے کہ ایران ہمارا اتحادی ہے ، ہمارے تعلقات کے بارے میں کسی بھی طرح کی سودے بازی نہیں ہوسکتی ،ہمارے قومی مفادات کا تقاضہ ہے کہ تہران اور ماسکوکے ساتھ بےمثال روابط رکھے جائیں ،بشار الجعفری کا کہنا تھا کہ کچھ ذرائع ابلاغ  میں  شام ، ایران کے اور روس کے درمیان  روابط کے بارے میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،دنوں ملکوں کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ وارسا کانفرانس کا اصلی مقصد ایران نہیں تھا بلکہ ایران کا موضوع سامنے  لاکر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانےکے معاملہ سے عوامی رائے کو منحرف کرنا تھا،اقوام متحدہ میں شام کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ شام کے بحران میں عرب ممالک کا سب سے بڑا ہاتھ تھا نیز قطر کے ذریعہ جب امریکہ نے اپنی سازشیں ناکام ہوتی دیکھیں تو سعودی عرب کو آگے کردیا جبکہ  آل سعود کے ہاتھ شروع سے ہی شامی عوام کے خون سے رنگیں ہیں اور ہماری عوام اپنے جوان کے قاتلوں کی ساتھ کبھی ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں ہوگی ،ہمیں عرب لیگ میں شامل ہونے کا بھی کوئی شوق نہیں ۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम