Code : 698 59 Hit

ایران جدید ترین آبدوزیں تیار کرنے والے ممالک میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران نے فاتح نامی جدید ترین آبدوز تیار کی ہے جس میں 76 قسم کی انتہائی ماڈرن ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایران دنیا میں جدید ترین آبدوزیں تیار کرنے والا گیارہواں ملک بن گیا،یہ بات ایران کے نائب وزیر دفاع ریئر ایڈمرل امیر رستگاری نے اتوار کے روز فاتح کلاس آبدوز کو بحریہ کے حوالے کیے جانے کے موقع پر اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہی،ریئر ایڈمرل امیر رستگاری نے فاتح کلاس آبدوز کو ملک کی سائنسی، ٹیکنیکی، تحقیقی اور صنعتی طاقت اور ترقی کی علامت قرار دیا،انہوں نے بتایا کہ فاتح آبدوز میں76 قسم کی انتہائی ماڈرن ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا گیا،انہوں نے کہا کہ یہ آبدوز سمندر کی سطح اور زیر آب جنگ اور دفاع کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ عنقریب سمندری جہازوں کے لیے بیس میگاواٹ سے زیادہ پاور کا پہلا ٹربائن بھی ملک کے اندر تیار کر لیا جائے گا،قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں فاتح آبدوز کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کے ساتھ ہی فاتح نامی ایران کی جدید ترین آبدوز بحریہ کے حوالے کر دی گئی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम