Code : 832 20 Hit

ایران ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کررہا ہے: ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے

ولایت پورٹل:ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا  امانو نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران بدستور ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کی رپورٹ میں سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے تحت ایران کے ایٹمی پرگرام سے متعلق ایجنسی کی نگرانی اور ایران میں ایجنسی سے مربوط سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے جس میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے،ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے بائیس فروری کو بھی اپنی چودھویں رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے،واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران صیہونی حکومت نے کوشش کی ہے کہ وہ جھوٹی اور جعلی دستاویزات تیار اور ایجنسی پر دباؤ ڈال کر اس عالمی ادارے سے ایران کے خلاف موقف اپنانے کو کہے، لیکن یوکیا امانو نے ہمیشہ اپنی رپورٹوں میں یہی کہا ہے کہ ان کا ادارہ، پوری غیر جانبداری اور آزادی عمل کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम