Code : 1086 6 Hit

ایران ایٹمی معاہدہ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہ ہے: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی طرف سے عمل پیرا رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف مشاہدہ نہیں کیا گیا، آمانو نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا کوئی مورد سامنے نہیں آیا ہے اور ایران ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل جاری رکھے ہوئے ہے،یوکیا آمانو نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر دقیق نگرانی جاری ہے۔ امانو نے امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام مستقبل میں  ایٹمی معاہدے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम