Code : 765 40 Hit

ایرانی وزیر خارجہ کے استعفی پرہماری گہری نظر ہے:امریکہ

امریکی وزارت خارجہ سے ٹوئٹر کے اپنے صفحہ پر لکھا ہے کہ ایران کے سلسلہ میں ہماری سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ،ہمیں وہاں کے وزیر خارجہ کے استعفی کے بارے میں معلوم ہواہے،اب دیکھتے ہیں کہ منظور ہوتا ہے یا نہیں۔

ولایت پورٹل: رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزات خارجہ کے ترجمان نے سوال بر انگیز طریقہ سے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے استعفی سے متعلق خبروں پر ہماری گہری نظر ہے اور ہم قریب سے ان کی نگرانی کر رہے ہیں نیز اس سلسلہ میں ہم فی الحال کوئی رائے نہیں دے سکتے ہیں ،امریکی وزیر خارجہ نے بھی ظریف کے استعفی پر رد عمل کا اظہار کیا ہے،امریکی وزارت خارجہ سے ٹوئٹر کے اپنے صفحہ پر لکھا ہے کہ ایران کے سلسلہ میں ہماری سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ،ہمیں وہاں کے وزیر خارجہ کے استعفی  کے بارے میں معلوم ہواہے ،اب دیکھتے ہیں کہ منظور ہوتا ہے یا نہیں،قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت  بھی اس سلسلہ میں اپنی خوشی کااظہار کیے بغیر نہ رہ سکی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम