Code : 901 92 Hit

ایرانی صدر کی کربلائے معلی کی زیارت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےکربلائے معلی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرمین کی زیارت کی ۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےکربلائے معلی  میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرمین کی زیارت کی ،ڈاکٹر حسن روحانی اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے عراق کے صدر برہم صالح اور وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے، حسن روحانی کربلائے معلی پہنچے جہاں کربلا کے گورنر نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس کے بعد ڈاکٹر حسن روحانی نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرمین کی زیارت کی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम