Code : 1202 11 Hit

ایرانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کا مشترکہ بیانیہ

ایران اور پاکستان کے سربراہوں نے اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو قومی مفادات، ارضی سالمیت کے تحفظ اور قومی اقتدار اعلی کے احترام کی بنیاد پر مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔

ولایت پورٹل:ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کی سرحدوں کو امن و دوستی کی سرحدیں ہونا چاہیے،دہشت گردی جیسے خطرات کے مقابلے میں تعاون کو ضروری قرار دیا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی اور عمران خان نے تہران میں جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پرعمل کے پیش نظر تمام متعلقہ ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور تاکید کی کہ اس بین الاقوامی معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کرتے ہوئے اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تمام توانائیوں کو بروئے کار لایا جانا چاہئے،دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو قومی مفادات، ارضی سالمیت کے تحفظ اور قومی اقتدار اعلی کے احترام کی بنیاد پر مزید فروغ دیا جانا چاہئے،دونوں ملکوں کے سربراہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کو پورے علاقے کے مفاد میں قرار دیا اور اس ملک میں تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا،اس بیان میں مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کے ساتھ ساتھ ایک آزاد فلسطینی مملکت اور حکومت کا قیام تمام اسلامی ملکوں کی خواہش ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम