Code : 1114 8 Hit

آذربائیجان کا پاکستان کو تیل اور گیس فراہم کرنےکا اعلان​

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو موخر ادائیگی کی سہولت پر تیل اور گیس فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیرعلی علی زادہ نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی پاکستان سے مشاورت کرچکے ہیں، ہمارا جی ٹو جی معاہدہ پاکستان کے ساتھ اس وقت زیرعمل ہے اور آذربائیجان برادرانہ تعلقات اور ریاستی ضمانت کے تحت پہلے سے ہی پاکستان کو تیل سے متعلقہ مصنوعات فراہم کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو موخر ادائیگی کی سہولت پر تیل اور گیس فراہم کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम