Code : 1027 5 Hit

امریکی وزارت دفاع کی میکسیکو سرحد پر دیور تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی اجازت

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے قائم مقام سربراہ پیٹرک شناہان نےمیکسکو کے ساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی اجازت دے دی ہے۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے قائم مقام سربراہ پیٹرک شناہان نےمیکسیکو کے ساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی اجازت دے دی ہے،اطلاعات کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی شعبہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کے بعد پینٹاگون سے 57 میل (92 کلومیٹر ) طویل دیوار کی تعمیر، سڑکوں کی بہتری کے لیے تعاون طلب کیا تھا،پینٹاگون کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ پیٹرک شناہان نے امریکی آرمی انجینئرز کمانڈر کو ہوم لینڈ سکیورٹی اور کسٹمز اینڈ بارڈر پیٹرول سے تعاون کے لیے ایک ارب ڈالر سے متعلق منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کی اجازت دی ہے‘،انہوں نے کہا کہ قائم مقام سربراہ نے وفاقی قانون کا جائزہ لیا تھا جو پینٹاگون کو قانون نافذ کرنے والی وفاقی ایجنسیوں کی حمایت میں امریکہ کی بین الاقوامی سرحدوں پر انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی اجازت دیتا ہے،واضح رہے کہ دسمبر 2018 میں کانگریس نے امریکی صدر کے مطالبے پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر فنڈز کے اجرا کی منظوری دینے سے انکار کردیا تھا جس کی پاداش میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اداروں کے لیے پیش کیے جانے والے بجٹ پر دستخط کرنے سے انکارکردیا تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम