Code : 1979 17 Hit

امریکی فوج فوری طور پر عراق سے نکل جائے:النجباء

عراق کی النجباء تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو جلد از جلد عراق سے نکل جانا چاہیے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی تحریک النجباء کی سیاسی ونگ نے  کے سربراہ فراس الیاسر بغداد کے جنوبی علاقے السقر میں ہونے والے دھماکے کےبارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو جلدازجلد عراق سے نکل جانا چاہیے کیونکہ عراق کا صہیونی فوج کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے ، فراس الیاسر  کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوج عوام اور اور عوامی رضاکاروں کو نشانہ بناتی ہے لہذا میں عراقی وزیر اعظم، کیبنٹ اور پارلیمنٹ اراکین  سے یہ کہنا چاہوں گا کہ جتنا جلدی ہو سکے امریکی فوج کو عراق سے نکال باہر کریں ،ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو نکالنے میں جتنی بھی دیر کی جائے گی اتنا ہی عوام اور عوامی رضاکاروں کے اوپر حملوں میں اضافہ ہوگا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम