Code : 853 10 Hit

امریکی سینٹ میں افغانستان جنگ کے خاتمہ سے متعلق بل پیش

امریکی سینٹ میں افغانستان جنگ کے خاتمے سے متعلق پیش ہونے والے ایکٹ 2019 کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے واشنگٹن افغانستان میں اپنی جیت کا اعلان کرے گا۔

ولایت پورٹل:افغانستان جنگ کے خاتمے کا بل امریکی سینٹ میں پیش کر دیا گیا، بل ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال اور ڈیموکریٹ سینیٹر ٹام اوڈال نے پیش کیا ہے ،بل کو افغانستان ایکٹ 2019 کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس ایکٹ کے ذریعے واشنگٹن افغانستان میں اپنی جیت کا اعلان کرے گا،بل کے متن کے مطابق 45 دن میں منصوبہ بنا کر امریکی فوج کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے جبکہ ایک سال میں افغانستان سے سارے امریکی فوجی واپس بلا لیے جائیں گے اور سیاسی مفاہمت کے طے کیے جانے والے فریم ورک کو افغانستان اپنے آئین کے تحت نافذ کرے گا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम